Sunday, June 5, 2022

خوابوں کا جہاں اور ۔۔۔۔۔








ہر انسان خواب دیکھتا ہے خواہ وہ بچہ ہے بڑا ہے  

یا  بوڑھا ہے خواب دیکھنا ہر انسان کا حق ہے  خواب غریب بھی دیکھ سکتا ہے کیونکہ اُس کو دیکھنے میں کوئی رقم نہیں لگتی پر جب اُس کو پورا کرنا ہوتا ہے تو اکثر غریب لوگ اپنی خواہشوں    اور خوابوں کا دولت نہ ہونے کی وجہ سے گلہ گھونٹ دیتے ہیں اور دل ہی دل میں اس چیز کا ملال  کرتے ہیں غریب لوگ بس خواب دیکھ  سکتے ہیں اس  کو پورا نہیں کر سکتے 

شکست خواب کا منظر بھی دیکھو

جلا آ یا ہوں اپنا گھر بھی دیکھو

ناظم الدین خلش 



کچھ لوگوں کا خواب  ہوتا ہے کہ وہ ڈاکٹر بنیں اور لوگوں کی مدد کریں ڈاکٹر بننا کوئی آ سان بات نہیں ہر انسان ڈاکٹر نہیں بن سکتا جو انسان خواب دیکھتا ہے اگر وہ اس کو پورا کرنے کی کوشش نہیں کرتا اور اس کے لیے دن رات ایک نہیں کرتا تو وہ اپنے خواب کی تعبیر یعنی اس کو پورا ہوتے ہوئے نہیں دیکھ سکتا

جب خواب تمہارے ہیں تو کوشش بھی تمہاری ہونی چاہیے


اگر میں اپنی بات کروں تو میرا خواب آ رمی میں جانا تھا اور یہ خواب میں اپنی زندگی کے  ہر مور پر دیکھتی ہوں جب میں نے میٹرک کی تو میں نے سوچا کہ اب آرمی میں بھرتی ہوتی ہوں پر میرے قد نے مجھے اجازت نہ دی پھر میں نے ایف اے سی کی تو اس دوران میں نے اپنا قد بڑا کیا میں نے اپنے استاد جی سے پوچھا کے کیا لڑکیاں آرمی میں بھرتی ہو سکتی ہیں تو انہوں نے جواب دیا کے لڑکیاں کے لیے آ رمی میں بھرتی ہونا ٹھیک نہیں ہے تو میں نے اپنے اس خواب کو چھوڑ دیا پر آ ج بھی میں جس فیلڈ میں ہو وہاں آرمی میں بھرتی ہوں سکتی ہو میں بتانا یہ چاہ رہی ہوں کے میرا خواب میرے اندر آ ج بھی زندہ ہے 

پر مجھے لگتا ہے کہ انسان خواب بہت سے دیکھتا ہے پر پورے کوئی کوئی ہوتے ہیں مجھے لگتا ہے کچھ خوابوں کا ٹوٹ جانا ہی بہتر ہوتا ہے کیونکہ کچھ لوگ اپنے خوابوں کو اس قدر سنجیدہ لیتے ہیں کہ وہ لوگ اپنا خواب ٹوٹنے کی وجہ سے خود کو نقصان پہنچاتے ہیں


میں اپنی ناکامی کا الزام دوسری چیز پر ڈالتا رہا جب کہ  مجھے احساس ہوا مسئلہ میرے اندر تھا 


کچھ خواب پرندوں کے بھی ہوتے ہیں کہ وہ آ سمان میں سب سے اونچی اڑان  اڑ سکے پر کچھ پرندوں کے خواب پورے نہیں ہوتے کیونکہ کہ وہ زخمی ہوتے ہیں یا کبھی کسی حملے کی وجہ سے وہ اپنے پروں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں اور پوری زندگی اسی طرح بسر کر لیتے ہیں اور نم آ نکھ سے دوسرے پرندوں کو آ سمان میں پرواز کرتے دیکھتے ہیں

کچھ پرندوں کا خواب ہوتا ہے کہ ان کے انڈے اور ان کے بچے اچھی اور محفوظ جگہ پر رہے تو وہ اچھی اور محفوظ جگہ تلاش کرتے ہیں تاکہ ان کے انڈے اور بچے محفوظ ہوں وہ بہت پیار سے اپنا گھونسلہ بناتے ہیں اور پھر اپنے انڈے وہاں رکھ دیتے ہیں پر ان کو نہیں معلوم ہوتا کہ ان کا ا چھے گھر کا خواب پورا ہو گا بھی کہ نہیں پر وہ اسی خواب میں رہتے ہیں اور اپنے انڈوں کو دیکھ دیکھ کر خوش ہوتے ہیں اچانک اک دن تیز ہوا آ تی ہے اور وہ سب کچھ اڑا کر لے جاتی ہے اس طرح پرندوں کا گھونسلہ ویران ہو جاتا ہے اور کچھ ہی دیر بعد ختم ہو جاتا ہےاسی طرح ان کا خواب ان کی آ نکھوں کے سامنے ٹوٹ جاتا ہے اور وہ کچھ نہیں کر پاتے 






 میرا بہت بڑا خواب یہ ہے کہ میں ساری دنیا کی سیر کروں مجھے بچپن سے ہی گھومنے پھرنے کا بہت شوق تھا اور میں ہمیشہ سوچتی تھی کہ انشاء اللہ اک دن میں پوری دنیا کی سیر کرو گی کچھ ایسی وادیاں ہیں جو مجھے بہت پسند ہے ان میں پہلی وادی ہنزہ آ تی ہے اُس کے بعد باقی سب وادیاں آتی ہے یہ پوری دنیا اللّٰہ تعالٰی نے بہت خوبصورت بنائی اور میرا خواب ہے کہ میں اس دنیا کی سیر کروں اور یادوں کی  اک کتاب بناؤں
خواب وہ نہیں ہوتے جو آ پ سوتے میں دیکھتے ہیں بلکہ وہ ہیں جو آ پ کو سونے نہیں دیتے





خواب جن کے اونچے اور مست ہوتے ہیں
امتحان بھی ان کے زبردست ہوتے ہیں


2 comments:

Global Warming

What is global warming : Global warming refers to the long-term increase in Earth's average surface temperature due to the accumulation ...